پہلی بار دل کے مرض کا علم ہوا تو ایسا لگا جیسے مرنے والا ہوں ٹیلر

اب میں خود کو کافی بہتر محسوس کررہا ہوں، ٹیلر

اب میں خود کو کافی بہتر محسوس کررہا ہوں، ٹیلر۔ فوٹو: فائل

دل کے عارضے میں مبتلا انگلش کرکٹر جیمز ٹیلرکہتے ہیں کہ جب انھیں پہلی بار اپنے مرض کے بارے میں معلوم ہوا تو ایسا لگا جیسے موت کے منہ میں جانے والے ہیں۔


ٹیلر کو دل کی تکلیف کے باعث کرکٹ سے ریٹائر ہونا پڑا تھا۔ انھوں نے انگلینڈ کی جانب سے 7 ٹیسٹ اور 27 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے۔ ٹیلر نے کہاکہ میں معمول کے مطابق وارم اپ ہوا مگر پھر اچانک سینے میں کھنچائو پیدا ہوا اورمیرے دل کی دھڑکن بہت تیز ہوگئی اور حالت غیرہونے لگی، تب میرے ذہن میں پہلا خیال یہی آیا کہ میں مرنے والا ہوں مگر بعد میں ڈاکٹرز نے مجھے تسلی دی، اب میں خود کو کافی بہتر محسوس کررہا ہوں۔
Load Next Story