امریکی صنعتی پیداوار میں سینڈی طوفان کی تباہ کاریوں سے 04 فیصد کمی
فیڈرل ریزرو کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے31 اکتوبرتک پیداواری گنجائش کا استعمال 78.2 فیصد سے کم ہوکر77.8 فیصد رہ گیا
امریکی صنعتی پیداوار میں سینڈی طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث اکتوبر کے دوران 0.4 فیصد کمی ہوئی۔
امریکی بینکاری ریگولیٹر فیڈرل ریزروکے مطابق سینڈی طوفان 29 اکتوبر کو امریکا سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں نیویارک سمیت 4 بڑے شہروں میں پیداواری سرگرمیاں رک گئی تھیں اور اس سے صنعتی پیداوار میں 1فیصدکمی ہوئی، طوفان کے سب سے زیادہ اثرات ایک اندازے کے مطابق یوٹیلٹیز، کیمیکل، اشیائے خوراک، ٹرانسپورٹیشن آلات، کمپیوٹرز اور الیکٹرانک مصنوعات کی پیداوار میں کمی کی صورت میں نکلے۔
فیڈرل ریزرو کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے 31 اکتوبر تک صنعتی پیداوار 1.7 فیصد بڑھی جبکہ پیداواری گنجائش کا استعمال 78.2 فیصد سے کم ہو کر 77.8 فیصد رہ گیا۔