آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی قومی ٹیم کی ایک درجہ ترقی
آسٹریلیا پہلی، بھارت دوسری اور پاکستان کی ٹیم تیسری پوزیشن پر براجمان ہے، آئی سی سی
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان نے ایک درجہ ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ 6 پوائنٹس کے فرق سے بھارت دوسرے اور صرف ایک پوائنٹس کے فرق سے پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے بڑا دھچکا جنوبی افریقا کو لگا جو 3 درجہ تنزلی کے بعد تیسری سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں ، بنگلادیش نویں اور زمبابوے کی ٹیم دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔