پریزیڈنٹ ٹرافی واپڈا نے نیشنل بینک کو اننگز سے مات دے دی
حبیب بینک نے یوبی ایل کو شکست کے دہانے پر پہنچادیا،یونس خان کی سنچری،سوئی ناردرن گیس نے پی آئی اے کے گرد شکنجہ کس دیا۔
لاہور:
پریذیڈنٹ ٹرافی میں واپڈا نے نیشنل بینک کو اننگز اور 9 رنزسے مات دے دی، فاتح ٹیم نے واحد اننگز میں 286 کا مجموعہ ترتیب دیا، ذوالفقار بابر 78 اور علی عظمت60 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
عمران خان نے 4 اور رضا حسن نے3 وکٹیں اپنے نام کیں، بینک کی ٹیم دوسری باری میں 113 پر ڈھیر ہوگئی، ناصر جمشید ہی56 رنز کے ساتھ مزاحمت کرپائے، جنیدخان، ذوالفقار بابر اور اظہرعطاری نے 3،3 وکٹیں لیں۔ حبیب بینک نے یوبی ایل کو شکست کے دہانے پر پہنچادیا، 429 کا تعاقب کرنے والی ٹیم 114 پر 3 وکٹیں کھوبیٹھی،عمران علی30 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ایچ بی ایل نے یونس خان کی سنچری کی بدولت دوسری اننگز 8 وکٹ پر 376 رنز بناکرڈیکلیئرڈ کر دی، سابق ٹیسٹ کپتان نے 18 چوکوں کی مدد سے 133 رنز اسکور کیے، ہمایوں فرحت 54 اور عثمان صلاح الدین50رنز بناکر نمایاں رہے، شبیراحمد نے 4 اور عاطف جبار نے 3 وکٹیں لیں۔سوئی ناردرن گیس نے پی آئی اے کے گرد شکنجہ کس دیا،کامیابی کیلیے 279 رنزکا تعاقب کرنے والی ایئرلائنز کی ٹیم 68 پر 4 وکٹیں گنوا چکی۔
شعیب ملک 26 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، سمیع اللہ نیازی نے 21رنز دے کر3 وکٹیں اپنے نام کیں، اس سے قبل 133 رنز کی سبقت پانے والی سوئی ناردرن نے دوسری باری 5وکٹ پر145رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی، پہلی اننگز کے سنچری میکر علی وقاص دوسری کاوش میں بھی 64 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں رہے، اظہرعلی نے 45 رنز اسکورکیے، اعزاز چیمہ نے3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا۔زرعی ترقیاتی بینک کیخلاف اسٹیٹ بینک نے دوسری اننگز میں 9وکٹ پر 140 رنز بناکر مجموعی سبقت 199 تک پہنچادی، خلیل نے 5 اور سہیل تنویر نے 3 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے، رمیز راجہ39 اور گلریزصدف34رنز بناکر نمایاں رہے، قبل ازیں زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم پہلی باری میں239رنز بناکر 59 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔
سعد الطاف نے 6 وکٹوں کیلیے 71 رنز دیے، محمد نوید نے60 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو قابو کیا، عمران نذیر 63، زوہیب خان 49، حارث سہیل اور سہیل تنویر نے یکساں طور پر 35،35 رنز بنائے۔پورٹ قاسم سے جاری میچ میں کے آر ایل نے دوسری باری میں135 پر9 وکٹ گنوادیں، طیب ریاض 44 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، تنویر احمد اور اعظم حسین نے 3،3 کھلاڑیوں کو رخصت کیا، پورٹ قاسم کی پہلی باری 344 پر تمام ہوئی، خرم منظور کے 152رنز نمایاں رہے۔