رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77 روز کی توسیع کردی گئی محکمہ داخلہ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی سمری پر دستخط کردیئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے جس کے تحت رینجرز اختیارات میں 77 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں متعلق سمری پر دستخط کردیئے جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع حاصل ہوگئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعد رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں 77 روز کی توسیع ہوگئی ہے جب کہ یہ توسیع انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اختیارات میں توثیق کے لیے سمری وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرزکے خصوصی اختیارات میں توسیع کی مدت 3 مئی کو مکمل ہوگئی تھی۔