ایشوریا اور ابھیشک نے غریب بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیردیں

ایشوریارائے اور ابھیشک بچن نے اپنی بچی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اچانک ہی بے گھر بچوں کے پاس پہنچ کر سرپرائز دیا۔

ایشوریارائے اور ابھیشک بچن نے اپنی بچی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اچانک ہی بے گھر بچوں کے پاس پہنچ کر سرپرائز دیا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اسٹار ابھیشک بچن نے بیٹی کی پہلی سالگرہ پر بیش قیمت گاڑی کا تحفہ دیا ہے۔


اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن نے غریب بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیردیں۔ ایشوریارائے اور ابھیشک بچن نے فلمی دنیا کے دو ستاروں نے اپنی بچی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں اچانک ہی بے گھر بچوں کے پاس پہنچ کر سرپرائز دیا۔ بچے انھیں دیکھ دیکھ کر حیران اور خوش ہوتے رہے۔ ایشوریا ان کے ساتھ کھیلتی بھی رہیں اور گانے بھی گائے۔ ساتھ ساتھ ان کے شوہر ابھیشک بشن لطیفے سنا سناکر بچوں کو خوش کرتے رہے۔

ابھیشک نے کہا کہ یہی معصوم مسکراہٹیں کل کا سنہرا مستقبل ہے۔اس لیے ان کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر انوکھی خوشی ملی۔ایشوریا رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ بیٹی کی پہلی سالگرہ کے لیے خوب دھوم دھام سے تیاریاں جاری ہیں۔اس کے لیے دادا امیتابھ بچن نے اسپیشل سالگرہ منانے کا سوچا ہے بھارت میں ہر سال چودہ نومبرکو چلڈرن ڈے منایاجاتا ہے ۔
Load Next Story