چوہدری نثار کی پی ٹی آئی جلسے میں خواتین سے بدتمیزی پرعمران خان کو کمیٹی بنانے کی پیشکش
کمیٹی میں پی ٹی آئی، لاہور انتظامیہ اور میڈیا کے نمائندے شامل ہوں گے جو ملزمان کا تعین کریں گے، چوہدری نثار
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے عمران خان کو لاہور جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کے واقعے پر کمیٹی بنانے کی پیش کش کردی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ مجھے اس بات پر بہت افسوس ہوا کہ عمران خان نے اپنے جلسوں میں خواتین سے ہونے والی بدتمیزی کا الزام بھی حکومت اور پولیس پر لگادیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو پیشکش کرتا ہوں کہ لاہور میں جلسے کے دوران خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر ایک کمیٹی تشکیل دیں جس میں پی ٹی آئی، انتظامیہ اور میڈیا کے نمائندے شامل ہوں جب کہ نادرا کے ذریعے ان لوگوں کی شناخت کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا میں یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ خواتین سے بدتمیزی کی واقعات صرف تحریک انصاف کے جلسوں میں کیوں ہوتے ہیں۔