ماسکو میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناکر گروہ کو گرفتارکرلیا
دہشت گرد 9 مئی کو روس میں ’’وکٹری ڈے‘‘ کی تقریبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سیکیورٹی حکام
سیکیورٹی فورسز نے ماسکو میں کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ماسکو میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا گروہ پکڑلیا جو ماسکو میں 9 مئی کو دہشت گردی کے حملے کا منصوبہ بنارہا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے فیڈرل سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے گروہ نے دارالحکومت ماسکو میں پناہ لی ہوئی تھی جہاں وہ 9 مئی کو روس میں 'وکٹری ڈے' کی تقریبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جب کہ دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف بھی کیا کہ انہیں شام اور ترکی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔