کیبل آپریٹرز نے 6 چینلز کی نشریات بند کردیں پی بی اے کی پیمرا سے شکایت

آپریٹرایکسپریس انٹرٹینمنٹ سمیت مقبول چینلزکی نشریات بدھ کی شام سے نہیں دکھارہے

وجہ سیاسی بھی ہوسکتی ہے تاکہ پرائیویٹ میڈیاآئندہ الیکشن کی آزادانہ کوریج نہ کرسکے۔ فوٹو: فائل

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن(پی بی اے ) نے پیمرا سے شکایت کی ہے کہ ایسوسی ایشن کے رکن 6 چینلزکی نشریات بدھ کی شام سے پیمراکے لائسنس یافتہ کیبل آپریٹرزنے پورے ملک باالخصوص کراچی میں بندرکھی ہیں۔


ان مقبول ترین چینلزمیں اے آروائی ڈیجیٹل ، جیوانٹرٹینمنٹ، ہم ٹی وی، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ، ٹی وی ون اورکے ٹی این انٹرٹینمنٹ شامل ہیں جن کی نشریات لاکھوں گھروں میں نہیں پہنچ رہیں۔ ایسوسی ایشن نے اس پراحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض کیبل آپریٹرزغیرقانونی انڈین چینلز جنہیں سپریم کورٹ کے حکم پر بند کردیا گیا تھا کو دکھانے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے ایسا کررہے ہیں۔ اوّل درجے کے چینلز کی بندش کیبل آپریٹرزکے لائسنس رولز اینڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے۔

پی بی اے نے اپنے ارکان کوپیمرا اورکیبل آپریٹرزکے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اختیاردیدیاہے ،کیونکہ ان چینلزکی بندش سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کوروزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔پی بی اے کے ارکان سمجھتے ہیں کہ اس میں سیاسی وابستگیوں کا عنصربھی ہوسکتاہے تاکہ میڈیاکی صنعت کا مالی ناطقہ بندکرکے پرائیویٹ میڈیاکوآئندہ الیکشن کی آزادانہ اورجائزکوریج سے روکا جاسکے۔

Recommended Stories

Load Next Story