رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت 71 ہزار سے زائد افراد حج ادا کریں گے وزیر مذہبی امور

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 50 فیصد کوٹا پرائیوٹ ٹورز آپریٹرز کو دے دیا ہے، سردار یوسف

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 50 فیصد کوٹا پرائیوٹ ٹورز آپریٹرز کو دے دیا ہے، سردار یوسف، فوٹو؛ فائل

GUJRANWALA:
وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت 71 ہزار 681 افراد حج ادا کریں گے۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے لیے رواں سال 2 لاکھ 80 ہزار617 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 71 ہزار 681 خوش نصیب عازمین سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے اور اس حوالے سے تمام تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی جب کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں وزارت مذہبی امور سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی درخواست تکنیکی بنیاد پرگروپ سے الگ ہوجانے کی صورت میں ناکام ہوگئی ہو تواس صورت میں قرعہ اندازی کے 15 روزکے اندرسیکرٹری حج کو تحریری درخواست ارسال کریں جس کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔


وزیرمذہبی امورکا کہنا تھا کہ ناکام درخواست گزاراپنی جمع شدہ رقم متعلقہ بینک سے واپس لے سکتے ہیں جس کے لیے وزارت مذہبی امور سے اجازت کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال عازمین کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، عازمین کو ایئرپورٹ پر ریفریشمنٹ کے علاوہ تین وقت کا کھانا اور بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔

سردار یوسف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 50 فیصد کوٹا پرائیوٹ ٹورز آپریٹرز کو دے دیا ہے، پرائیوٹ ٹورزآپریٹر کے ذریعے جانے والے عازمین کی نگرانی بھی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اگرکوئی خلاف ضابطہ کارروائیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Load Next Story