اسلام آبادپی آئی اے جہاز کے ٹائرہیٹ اپ پرواز منسوخ
گورنرگلگت بلتستان پیرمکرم علی شاہ سمیت 53 افرادسوار تھے،تمام مسافرمحفوظ رہے
GILGIT:
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسے گلگت جانے والے پی آئی اے کے طیارے پی کے 605میں ٹیک آف کے دوران ٹائرہیٹ اپ ہو گئے۔
طیارے میںگورنرگلگت بلتستان پیرمکرم علی شاہ سمیت 53 مسافراورعملے کے5ارکان سوار تھے جومحفوظ رہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا۔طیارہ رن وے پر ٹیک آف کرنے ہی والاتھاکہ اس کے ٹائر ہیٹ اپ ہونے سے دھواں نکنے لگا۔پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت روک لیا اورمسافروںکواتارلیا گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کی مطابق طیارے کا ٹائر بدل دیا گیا مگر پرواز منسوخ کر دی گئی،مسافروں کو(آج) ہفتہ گلگت بلتستان روانہ کیاجائیگا، ٹیک آف سے قبل بریک اسمبلی جام ہونے کے ہونے کے باعث طیارے کے ٹائرہیٹ اپ ہوگئے۔سول ایوی ایشن اور ائیرلائن کے عملے نے فومنگ اور پانی کے ذریعے ٹائروں کی کولنگ کی گئی۔ این این آئی کے مطابق طیارے کے ٹائرکوآگ لگ گئی۔