عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر صادق خان کو لندن کا پہلا مسلمان میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لندن تمام ثقافتوں اور مذہبوں سے تعلق رکھنے والا شہر ہے اور صادق خان کا اس شہر کے مئیر کے طور پر منتخب ہونا نوجوان برطانوی مسلمانوں کے لیے ایک اہم مثال ہے۔
جمائمہ کا کہنا تھا مجھے افسوس ہے کہ ان کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ اور کنزرویٹو جماعت کے امیدوار کی انتخابی مہم نے کچھ خاص اثر نہیں دکھایا۔
واضح رہے کہ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد صادق خان تاریخ میں لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے حریف کے طور پر جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی۔