کراچی میں ماضی جیساتھیٹر بحال کرینگےشکیل صدیقی

 شہرکی روشنیاں واپس آرہی ہیں ہمیں بھی اپنی ذمے داری پوری کرنا ہوگی،معروف کامیڈین

 شہرکی روشنیاں واپس آرہی ہیں ہمیں بھی اپنی ذمے داری پوری کرنا ہوگی،معروف کامیڈین فوٹو : فائل

معروف کامیڈین شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی شہر کا ہمارے اوپر قرض ہے اس کی روشنیاں واپس آرہی ہیں ہمیں بھی اپنا کام کرنا پڑے گا، عیدالفطر پر ڈرامہ ''عید لیکیس'' پیش کیا جائے گا۔


جس میں میرے ساتھ کامیڈین روف لالہ ،پرویز صدیقی، روفی انعم، زاکر مستانہ ، نعیمہ گرج ، مسکان بیگ، ولی شیخ ِ، شاہدہ مرتضی کردار ادا کرینگے ، اس ڈرامے کے پروڈیوسر ارمان صدیقی، شاہ جہا ں مرزا ہیں ڈرامے کو رؤف لالہ نے تحریر کیا ہے اس کھیل کی ہدایات یونس میمن کی ہیں۔

یہ بات انھوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کراچی میں ماضی جیساتھیٹر بحال کریں گے اس موقع پر کامیڈین روف لالہ، ولی شیخ ِ، یونس میمن، شاہ جہاں مرزا بھی موجود تھے، شکیل صدیقی نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کو بہترین تفریح فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، انھوں نے کہا بھارت میں کتنی بھی مصروفیات کیوں نہ ہوں جب بھی کراچی میں ڈرامے کے لیے کہا جاتا ہے میں اپنی تمام مصروفیات ملتوی کرکے کراچی پہنچ جاتا ہوں۔
Load Next Story