بھارت کوپاکستان مخالف افغانستان بنانے سے گریز کرنا چاہئے پرویزمشرف

دونوں ممالک کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے معاملے میں تحمل سے کام لینا ہوگا، پرویز مشرف

دونوں ممالک کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے معاملے میں تحمل سے کام لینا ہوگا، پرویز مشرف۔ فوٹو اے ایف پی

سابق صدرپرویزمشرف نے کہا ہےکہ بھارت کوپاکستان مخالف افغانستان بنانے سے گریز کرنا چاہئے۔


بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاک فوج بھارت کےساتھ کشیدگی کا حل چاہتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سماجی روابط بڑھانےکےساتھ ساتھ سیاسی روابط بھی آگے بڑھنے چاہئیں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت کو بڑا ملک ہونے کی حیثیت سےاچھے تعلقات میں بھی بڑا پن دکھانا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کوپاکستان مخالف افغانستان بنانے سے گریز کرنا چاہئے، دونوں ممالک کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے معاملے میں تحمل سے کام لینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاچن کے مسئلے کاحل چاہتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story