جدہ حج ڈائریکٹوریٹ میںتعینات2ملازم سمیت 6گواہ طلب

حج کرپشن کیس کی سماعت،ملزمان کے وکلا پیش نہ ہونے پربیان ریکارڈ نہ ہوسکے

حج کرپشن کیس کی سماعت،ملزمان کے وکلا پیش نہ ہونے پربیان ریکارڈ نہ ہوسکے, فوٹو فائل

اسپیشل جج سینٹرل ایم احمد فاروقی نے حج اسکینڈل کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعیدکاظمی، سابق ڈی جی حج مکہ راؤ شکیل، سابق جوائنٹ سیکریٹری راجہ آفتاب الاسلام کے خلاف مقدمے کی سماعت25 جولائی تک ملتوی کردی۔


تمام ملزمان عدالت میں موجود تھے، ملزمان کے وکلا نہ ہونے کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہوسکے جبکہ آئندہ تاریخ پر عدالت نے حج ڈائریکٹوریٹ پاکستان جدہ کے 2 افسران سمیت6 گواہان کے سمن بھی جاری کردیے ہیں، حامد کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی شاندار فتح ہے،

اس پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مبارک باد کے مستحق ہیں، انھوں نے کہا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اس کے باوجود وہ ڈیڑھ سال سے قید ہیں، ان کے خلاف کیس کی سماعت ہی نہیں کی جارہی ہے۔
Load Next Story