آئندہ انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتا ہے میاں افتخار

صوبائی قیادت کو اس بات کا اختیار دیا گیا ہےکہ وہ سیاسی اتحاد کے حوالے سے مشاورت کریں

صوبائی قیادت کو اس بات کا اختیار دیا گیا ہےکہ وہ سیاسی اتحاد کے حوالے سے مشاورت کریں فوٹو فائل

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہے۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ اسلام آباد میں اے این پی کے تھنک ٹینک کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں اے این پی نئے منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی جس کی تکمیل کا صرف 10 فیصد کام باقی ہے۔

میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صوبائی قیادت کو اس بات کا اختیار دیا گیا ہےکہ وہ سیاسی اتحاد کے حوالے سے مشاورت کریں، عام انتخابات میں عام انتخابات میں سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے تمام آپشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story