برطانوی صحافی ثبوت فراہم کریں تو آئی سی سی سے کارروائی کا مطالبہ کریں گےذکا اشرف

برطانوی صحافی ایڈ ہاکنزنے اپنی کتاب میں بہت سے انکشافات کئے ہیں تاہم ان انکشافات سے کچھ نہیں ہوتا،ذکا اشرف

برطانوی صحافی ایڈ ہاکنزنے اپنی کتاب میں بہت سے انکشافات کئے ہیں تاہم ان انکشافات سے کچھ نہیں ہوتا،ذکا اشرف فوٹو: اے ایف پی / فائل

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی ایڈ ہاکنز اپنے کئے گئے انکشافات کا ثبوت فراہم کریں تو آئی سی سی سے کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔


لاہور میں مقامی یونیورسٹی کی تقریب کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ذکااشرف نے کہا کہ برطانوی صحافی ایڈ ہاکنزنے اپنی کتاب میں بہت سے انکشافات کئے ہیں تاہم ان انکشافات سے کچھ نہیں ہوتا اگران کے پاس کوئی ثبو ت ہیں تووہ فراہم کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ پی سی بی ان ثبوتوں کی فراہمی پر ہی آئی سی سی سے کسی قسم کی کارروائی کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی صحافی ایڈ ہاکنز نے اپنی کتاب ''بُکی گیملر فکسر اسپائے'' میں انکشاف کیا تھا کہ سلمان بٹ ، محمد عامر اور محمد آصف پر اسپاٹ فکسنگ کیس بنتا ہی نہیں تھا اس حوالے سے برطانوی عدالت کے فیصلےمیں غلطیاں ہوئیں۔ انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ جسٹس کک اسپاٹ فکسنگ سےزیادہ آگاہ نہیں تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story