حج کوٹا سے متعلق درخواست پر وزارت مذہبی امور کونوٹس
حج کوٹے کی تقسیم کا عمل شفاف نہیں، کوٹا فراہم کیاجائے، سندھ ہائی کورٹ سے استدعا
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سیدحسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حج کوٹے کی غیرشفاف تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر وزارت مذہبی امور کو 31جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
مہمان حرم ٹریولز نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ درخواست گزرا نے حج گروپ آپریٹرکی حیثیت سے رجسٹریشن کے لیے 2006ء کو درخواست دی تھی مگرمدعا علیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا،اس ضمن میں درخواست گزار کی جانب سے 22فروری 2012ء کو ایک لیگل نوٹس بھی بھیجا گیا،
سپریم کورٹ نے 17جون2010کو اپنے ایک فیصلے میں وزارت مذہبی امور کو حکم دیا تھا کہ حج کوٹے کی تقسیم کا عمل شفاف بنایا جائے اور مطلوبہ شرائط پوری کرانے والے آپریٹرزکو رجسٹرڈکیا جائے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ حج کوٹے کی تقسیم کا عمل شفاف نہیں، درخواست گزارکوحج گروپ آپریٹر کی حیثیت سے رجسٹرڈکیا جائے اورحج کوٹا فراہم کیاجائے۔