عامر خان کو میکسیکن باکسرکنیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ شکست

باکسرکانیلوالواریز نے چھٹے راؤنڈ میں عامرخان کو ناک آؤٹ کیا۔

کنیلوالواریز نے مجموعی طور پر 47 مقابلوں میں 33 بار حریفوں کو ناک کیا:فوٹو: رائٹرز

میکسیکن باکسر کانیلو الواریز نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل کے میچ میں ناک آؤٹ شکست دے دی۔

امریکی شہرلاس ویگاس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے مقابلے میں کانیلو الواریز نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ کے چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل اپنے نام کر دیا۔ چھٹے راؤنڈ میں کانیلوالواریز نے جب ایک زوردار مکہ مار کر عامرخان کو رنگ میں گرا دیا اور ریفری نے مقابلہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے میکسیکن باکسر کو کامیاب قرار دے دیا۔


شکست کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ چیمپین بننے کا عزم لے کر رنگ میں اترا تھا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ الواریز نے بہت زبردست مقابلہ لڑا اور جیت گیا۔ دوسری جانب کانیلو الواریز کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ اپنے حریف باکسر کو مقابلہ ختم ہونے سے پہلے ہی ناک آؤٹ کرکے شائقین کو حیران کردوں اور آج بھی میں نے ایسا ہی کیا۔

واضح رہے کہ کنیلوالواریز نے مجموعی طور پر 47 مقابلوں میں 33 بار حریفوں کو ناک کیا جب کہ کنیلوالواریز کو 47 مقابلوں میں صرف ایک مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Load Next Story