مدارس و مساجد کیخلاف سازش کی جارہی ہےفضل الرحمن

یہودی لابی اپنے ایجنٹوں کے ذریعے نوجوان نسل کے اخلاق خراب کرنا چاہتی ہے

یہودی لابی اپنے ایجنٹوں کے ذریعے نوجوان نسل کے اخلاق خراب کرنا چاہتی ہے۔ فوٹو ایکسپریس

جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس اور مساجد کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے۔


جمیعت علماء اسلام کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 10 سال سے امریکہ اور مغربی قوتوں نے افغانستان میں طاقت کا استعمال کرکے مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام کیا اور ان پربمباری کی مگر اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔

اب انہوں نے کہا ہے کہ ہم واپس جارہے ہیں مگر وہ جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے اپنے ایجنڈے کو تبدیل کر لیا ہے اب ان کا ایجنڈہ یہ ہے کہ اسلام اور اسلامی مراکز کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی لابی نوجوان نسل کے اخلاق خراب کرنے کیلئے اپنے ایجنٹوں کو سامنے لا رہی ہے جو لوگ اسلامی روایات نہیں رکھتے اور برطانوی تہذیب کے دلدادہ ہیں وہ امریکا اور مغرب کے ایجنٹ ہیں ان کے پیچھے یہودیوں کا پیسہ لگا ہوا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story