منشیات فروشی اور فراڈ کرنے والے 4 غیر ملکی ڈی پورٹ

غیر ملکیوں کو عدالتوں سے دی گئی سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا۔

ڈی پورٹ کئے جانے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
پاکستان نے منشیات فروشی اور فراڈ کے جرم میں گرفتار 3 خواتین سمیت 4 غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق منشیات فروشی اور فراڈ کرنے کے جرم میں 3 خواتین سمیت 4 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ حکام وزارت داخلہ کے مطابق مجرمان کو عدالتوں سے دی گئی قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کیا گیا.

ڈیپورٹ ہونے والوں میں عراق، زیمبیا، گھانا اور نائیجیریا کے شہری شامل ہیں جن کی شناخت محمد ابراہیم، مھمبا چکومبا، عفتینا اور اوچی لیلان شامل ہیں، غیر ملکیوں کے خلاف تھانہ کوہسار اور اے این ایف نے مقدمات درج کر رکھے تھے۔
Load Next Story