سعودی عرب میں وزیر پانی و بجلی کے بعد وزیر تیل بھی برطرف

شاہ سلمان نے گزشتہ 20 سال سے وزیر تیل کے عہدے پر فائز علی النعیمی کو برطرف کردیا۔

علی ال نعمیمی کی جگہ سابق وزیر صحت خالد ال فلیح کو وزیر تیل بنا دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر پانی و بجلی کے بعد وزیر تیل کو بھی برطرف کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ 20 سالو سے وزیر تیل کے عہدے پر فائز علی ال نعیمی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ علی ال نعمیمی کی جگہ سابق وزیر صحت خالد ال فلیح کو وزیر تیل بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شاہ سلمان نے پانی اور بجلی سمیت دیگر سہولیات میں سبسڈی کم کرنے پر وزیر برائے پانی و بجلی عبداللہ ال حصین کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔
Load Next Story