کرپشن میں ملوث اور قرضے معاف کرانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے خورشید شاہ
حکومت بتائے کہ ٹی او آرزمیں کس بات کا اعتراض ہے حکومت رابطہ کرے تو ہم بھی کوئی بات کریں گے ، خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے کہ وزیر اعظم پاناما لیکس سے نہیں گھبراتے لیکن اس سے بھی اچھی بات یہ ہوگی کہ وہ قوم کا سامنا کریں جب کہ کرپشن میں ملوث اور قرضے معاف کرانے والوں کا احتساب اور ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی سیاستدان ڈرنے اورگھبرانے والا نہیں ہوتا، اچھی بات ہے نوازشریف پاناما لیکس سے نہیں گھبراتے اور اس سے بھی اچھی بات یہ ہوگی کہ وزیر اعظم قوم کا سامنا کریں لیکن اگروزیر اعظم احتساب سے راہ فرار چاہتے ہیں تو یہ ان کی مرضی۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت جمہوریت کا حسن ہے ہم حکومت سے بات کے لئے ہر وقت تیار ہیں،حکومت بتائے کہ ٹی او آرز میں کس بات کا اعتراض ہے،حکومت ٹی او آرز پر بات کے لئے رابطہ کرے تو ہم بھی کوئی بات کریں گے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پاناما لیکس کی فہرست میں شامل تمام افراد کا احتساب ہونا چاہئے چاہے اس کاتعلق اپوزیشن سے ہویا حکومت سے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ کیوں سوچ رہی ہے کہ قرضے معاف کرانے والوں کو معاف کردیا جائے جن لوگوں نے قرضے معاف کرائے وہ بھی مجرم ہیں، کرپشن میں ملوث اور قرضے معاف کرانے والوں کا احتساب اور ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔