گرمیاں نہیں اب مسئلہ
اپنوں کوموسم کی شدت سے محفوظ رکھیے
یوں تو موسم کا سردوگرم معمول کا حصہ ہے۔ ہمارے ہاں گرما کا دورانیہ زیادہ طویل ہوتا ہے۔ اس موسم میں لُو لگنا، پسینا، پیٹ کے مسائل، جلد اور بالوں کی رنگت کی خرابی وغیرہ کے مسائل تو ہوتے ہی ہیں، لیکن گزشتہ برس کی جان لیوا گرمی کے بعد اب لوگوں کی تشویش کافی بڑھ گئی ہے۔ بالخصوص خواتین خانہ باہر جانے والے افراد کے حوالے سے خاصی فکر مند رہتی ہیں۔
ذیل میں چند ایسے ہی گھریلو ٹوٹکے پیش خدمت ہیں، جو یقیناً خاتون خانہ کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گے اور ان پر عمل کر کے وہ اہل خانہ کو بھی گرمی کی شدت سے محفوظ رکھ سکیں گی۔
٭گرمی دانے
اس مسئلے کے حل کے لیے ملتانی مٹی اور پانی کا آمیزہ بناکر گرمی دانوں پر لگائیں اور خشک ہونے دیں اور کچھ دیر بعد پانی سے دھو لیں۔ عموماً چھوٹے بچوں کے پورے بدن پر گرمی دانے پھل جاتے ہیں، ایسے میں ملتانی مٹی کا لیپ سوکھنے کے بعد تھوڑی دیر کے بعد نہلا دیں۔ اس کے علاوہ نہانے کے پانی میں تازہ نیم کے پتے ڈال کر نہانے سے بھی چند دن میں گرمی دانوں کا خاتمہ ممکن ہے۔
٭ 'گرمی لگنے' سے بچاؤ
گرمی لگنے (ہیٹ اسٹروک) سے بچنے کے لیے خود بھی پانی زیادہ سے زیادہ پییں اور کام پر جانے والے افراد اور پڑھنے جانے والے بچوں کے لیے صاف اور اُبلے ہوئے پانی کا انتظام کریں۔ اس کے علاوہ پیر کے تلووں میں پیاز کا عرق نکال کر لگائیں تو 'گرمی لگنے' کے خطرے سے تحفظ ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ اپنے پاس پیاز ضرور رکھیں۔ مثلاً تیز دھوپ میں جب بچے باہر جا رہے ہوں، تو ان کی قمیص کی جیب میں بغیر چھلکا اتارے ایک چھوٹی پیاز رکھ دیں۔
٭پسینے کی بو
گرمی کے موسم میں بہت سے افراد پسینے کی بو سے سخت پریشان رہتے ہیں۔ اس کے لیے پانی میں پھٹکری ملا کر اس سے نہالیں یا پانی میں پھٹکری ڈال کر اس کو اسپرے کی بوتل میں ڈال دیں۔ اور دن میں ایک دو مرتبہ اس سے اسپرے کرلیں اس کے علاوہ پانی میں چند قطرے پرفیوم یا عرق گلاب ملاکر نہانے سے بھی خوش بو اور فرحت کا احساس ملتا ہے۔
٭جوئیں اور لیکھیں
بہت سی خواتین گرما میں جوؤں اور لیکھوں کے مسائل سے بھی دوچار ہو جاتی ہیں۔ یہی نہیں اسکول جانے والے بچے بھی اس مشکل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کے خاتمے کے لیے نہانے کے بعد گیلے بالوں کی جڑوں میں بورک پاوڈر چھڑک دیں اور ایک گھنٹے بعد باریک کنگھی کریں تو جوؤں اور لیکھوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
٭چہرے کی رنگت کامسئلہ
دھوپ کی تمازت سے جلد جھلس جائے، تو لوکی کے دو ٹکڑے کر کے متاثرہ جلد پر مل لیں، افاقہ ہوگا۔ اس کے علاوہ بیسن کا آٹا، دودھ ہلدی، لیموں کا رس اور عرق گلاب کا آمیزہ بنا کر چہرے پر لگالیں۔ چند منٹ سوکھنے دیں۔ پھر ہاتھ سے مل کر صاف کریں اور چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔فوری طور پرفرق محسوس کریں گی۔ یہ عمل دہرانے سے واضح طور پر رنگت بہتر ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ دودھ کی بالائی چہرے پر لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں، پھر اچھی طرح ہاتھوں سے چہرے کو ملیں اور صابن اور پانی سے دھو لیں۔ اس سے بھی چند دن میں رنگت نکھر جائے گی۔
٭نڈھال ہونا
گرمی میں پسینا آنے کی بنا پر بعض اوقات طبیعت نڈھال ہونے لگتی ہے ۔ ایسے میں لیموں کا رس، شکر، نمک، پانی ملا کر نوش کریں۔ یہ گرمیوں کا بہترین مشروب ہے اور فوری توانائی بحال کرتا ہے۔ اس میں تازہ پودینہ ملاکر اسے مزید صحت بخش بنایا جاسکتا ہے۔ پانی کی کمی سے بھی تھکان محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس کے لیے پانی زیادہ پییں، میٹھی یا نمکین لسی، چھاچھ، ستو، تازہ پھلوں کے رس کا استعمال زیادہ کریں۔
٭کچی سبزیوں کا استعمال
گرمی لگنا یا لُو لگنے سے بچاؤ کے لیے کھانے کے ساتھ کچی پیاز ضرور کھائیں۔ بطور سلاد استعمال کریں۔ کیری کا شربت بھی گرمی سے بچاتا ہے۔ گرمی میں باہر سے آئیں، تو گرمی کی شدت سے آنکھیں جلنے لگتی ہیں، تو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ اس کے علاوہ ٹھنڈے کھیرے کے قتلے بھی آنکھوں پر رکھنے سے فرحت بخش احساس ہوگا۔ اکثر بچوں کو گرمی کی وجہ سے اسہال ہو جاتے ہیں، ایسے میں دہی میں اسپغول کی بھوسی ملا کر کھلا دیں آرام آجائے گا۔