سکھر میں مصطفیٰ کمال کے قافلے پر پتھراؤ شہر میں لگے پوسٹر پھاڑ دیئے گئے
بھارتی خفیہ ایجنسی سے پیسے لے کرآج بھی کراچی کے بچوں کوگمراہ کیاجارہاہے، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال سکھر میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے لئے پہنچے تو مخالفین نے ان کے قافلے پر پتھراؤ کیا جب کہ شہر میں لگے پارٹی کے پوسٹر بھی پھاڑ دیئے گئے۔
سکھر میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا قافلہ اب رکنے والا نہیں اور شاید متحدہ کے قائد کو ہمارے جنون کا پتہ نہیں، پتھر مارنے والوں کو ہمارے کارکن گلے لگائیں گے اوریہی لوگ پتھر کے بجائے پھولوں کے گلدستے لے کر ہمارے پاس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اورپینے کے صاف پانی کی سہولت آج تک سندھ کے عوام کو فراہم نہیں کی گئی جب کہ ہم اختیارات عوام کی دہلیز پر منتقل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ خود اپنے مسائل حل کرسکیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی ''را'' اس لیے پیسے دیتی ہے کہ وہ بھائی کو بھائی سے لڑائے جب کہ بھارتی خفیہ ایجنسی سے پیسے لے کرآج بھی کراچی کے بچوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہرکے قبرستان بھرگئے لیکن الطاف حسین آج بھی بچوں کوغلط راستے پر لگا رہے ہیں۔