سفارشی اساتذہ نے تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا پیر مظہر الحق
سندھ کے اسکولوں میں 14 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے جبکہ مزید 19 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔
سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ ماضی میں سفارش پر بھرتی کیے گئے اساتذہ نے تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا۔
تاہم موجودہ حکومت نے تعلیم کا معیار بڑھانے کیلیے بھرپور اقدامات کیے، بند اسکولوں کوکھولا گیا اور اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلیے میرٹ پر بھرتیاں کی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول سوسائٹی کے دورے میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلیے 14 ہزار بھرتیاں کی گئی ہیں جبکہ مزید 19 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے جائینگے۔
ماضی میں اساتذہ کی تربیت کی اسناد فروخت ہوتی تھیں مگر اب یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ سندھ میں اساتذہ کی جعلی بھرتیوں میں کوئی صداقت نہیں، انھوں نے کہا کہ فنی تعلیم کی دنیا میں اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں دوبارہ فنی تعلیم شروع کی جا رہی ہے۔جس کا نوٹیفکیشن پیر تک جاری ہوجائے گا اور اس حوالے سے تعلیمی بورڈ کو ہدایت کردی گئی وہ فنی تعلیم کے حوالے سے امتحانات منعقدکریں۔