الیکشن ملتوی ہوئے تو خانہ جنگی ہو گی لشکری رئیسانی

دہرا بلدیاتی نظام رائج کرکے سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی .

سندھ اور بلوچستان میں جان بوجھ کر حالات خراب کرائے جارہے ہیں، حاجی لشکری رئیسانی، فوٹو : فائل

سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر نواب لشکری رئیسانی نے چوہدری محمد افضل جٹ کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی چیز نہیں۔


سندھ اور بلوچستان میں جان بوجھ کر حالات خراب کرائے جارہے ہیں ، جاری دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ان پر نظر رکھنا وزارت داخلہ کاکام ہے، دونوں صوبوں کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کرائے جائیں اگر انتخابات ملتوی کیے گئے تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہرا بلدیاتی نظام رائج کرکے سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی ہے اگر یہ نظام اتنا اچھا تھا تو اسے پورے ملک میں رائج کیا جانا چاہیے تھا۔ اس موقع پر سابقہ ایم این اے ڈاکٹر چوہدری نثار ، ذوالفقار شاہ ، چوہدری عبدالرئوف، چوہدری خالد محمود، سردار عطاء محمد شہوانی ودیگر بھی موجود تھے ۔
Load Next Story