الیکشن کمیشن کا انتخابی نظام مزید موثر بنانے کا فیصلہ

فارم 14، 15، 16، 17 کی اردو میں چھپائی، ضلع سطح پر سیل بنائے جائیں گے

فارم 14، 15، 16، 17 کی اردو میں چھپائی، ضلع سطح پر سیل بنائے جائیں گے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں نظام کو مزید موثر کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا آغاز کر دیاہے،انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز پر نتائج جمع کرانے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے فارم 14، 15، 16، 17 کی اردو میں چھپائی کے لیے قانون سازی کر نے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ نظام کو موثر بنانے کے لیے ضلعی سطح پر قوائد و ضوابط کو عملدرآمد کرانے کے لیے خصوصی سیل بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


الیکشن کمیشن کے ذرائع نے ایکسپریس کو آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اصلاحات کر کے آئندہ عام انتخابات کے لئے کمیشن کو مضبوط بناناہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں کئی اقدامات زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق نتائج جمع کرانے میں پیش آنے والی دشواریوں کے خاتمے کے لیے فارم 14، 15، 16، 17 کا ازسر نو جائزہ لیاجا رہا ہے اور استاتذہ اور الیکشن عملے پر کام کرنے والوں کی تعلیمی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان فارم کو اردو میں بھی چھاپنے کی تجویز آنتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں کر دی ہے کیونکہ ماضی میں ہونے والے انتخابات میں یہ فارم انگریزی میں ہونے کی وجہ سے جو عملہ اس فارم کو پر کرتا ہے اس کو سمجھ نہ آنے کی وجہ سے فارم صحیح طرح پر نہیں سکتا جس کی وجہ سے بہت سے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں ۔
Load Next Story