ڈی ایٹ کانفرنس ٹی ڈی اے پی چیف کی آج پریس کانفرنس
ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان، مصر، ایران، ترکی، انڈونیشیا، نائجیریا اور ملائیشیا کے رہنما شرکت کرر ہے ہیں۔
KARACHI:
پاکستان، انڈونیشیا اور مصر سمیت 8 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کی سربراہ کانفرنس پیر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔
جبکہ کانفرنس کے حوالے سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو اور ڈی ایٹ کے سیکریٹری جنرل اتوار سہہ پہر 3 بجے پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں ڈی ایٹ ممالک کی سربراہی کانفرنس کے حوالے سے تفصیلات بیان کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان، مصر، ایران، ترکی، انڈونیشیا، نائجیریا اور ملائیشیا کے رہنما شرکت کرر ہے ہیں۔
جبکہ مصر کے صدر محمد مرسی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، مذکورہ کانفرنس کے موقع پر 22 نومبر کو سربراہی اجلاس سے قبل 19 اور 21 نومبر کو ڈی ایٹ وزارتی کونسل کا اجلاس ہو گا اس کے علاوہ پیرکو وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ڈی ایٹ ٹریڈ ایگزیبیشن اور ڈی ایٹ بزنس فورم کی تقریب کا افتتاح کریں گے جس میں پاکستان سمیت تمام ڈی ایٹ ممالک کے ٹاپ کے کارپوریٹ رہنما شرکت کریں گے۔