رواںمالی سال ترسیلات زر14ارب ڈالرتک پہنچنے کی امید
رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 4ارب 96کروڑ 40لاکھ ڈالر وطن بھیجے
پاکستان کی ترسیلات زر رواں مالی سال کے اختتام تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی جس کی وجہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد ہے۔
یہ بات وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے خبرایجنسی آن لائن سے بات چیت کرتی ہوئی کہی۔ انھوں نے کہاکہ ورکرز ریمیٹینسز میں اضافہ سے معاشی استحکام اور نمو میں مدد ملے گی، حکومت کو آنے والے مہینوں میں ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کی امید ہے جس سے کمزور ملکی معیشت کو مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ (جولائی سے اکتوبر) کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 4ارب 96کروڑ 40لاکھ ڈالر وطن بھیجے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4ارب 31کروڑ 50لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں تھی 30جون 2012 کو ختم ہونے والے مالی سال میں ترسیلات زر کی مالیت 17.73 فیصد کے اضافے سے ریکارڈ 13ارب 18 کروڑ 65 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی تھی۔