سابق کپتان محمد یوسف نے افغان کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش ظاہرکردی
اگرافغان بورڈ کی جانب سے کوچنگ کی ذمہ داری سونپی گئی تواس کے لئے تیارہوں، محمد یوسف
BAHAWALPUR:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے افغان ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈکوچ انضمام الحق کی جانب سے ذمہ داری چھوڑنے کے بعد نئے کوچ کی تلاش شروع کردی جس کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے بھی افغان ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ محمد یوسف کاکہنا ہے کہ افغان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے اوراگرافغان بورڈ کی جانب سے انہیں کوچنگ کی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے 2015 میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں جس کے دوران افغان ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز اپنے نام کی تھی۔