انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارتی کرکٹ حکام کو آزادی صحافت کا دشمن قرار دیدیا
بی سی سی آئی نے نیوز ایجنسیز کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی کوریج سے روکا ۔
KARACHI:
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارتی کرکٹ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں آزادی صحافت کا دشمن قرار دیا ہے۔
بی سی سی آئی نے نیوز ایجنسیز کے فوٹوگرافرز کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی کوریج سے روکا جس پر ان کی جانب سے بائیکاٹ جاری ہے، آئی او سی پریس کمیشن کے چیئرمین کیون گوسپر نے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی مداخلت کرتے ہوئے تمام نیوز آرگنائزیشنز کو سیریز کے میچز میں کام کرنے کی اجازت دلائے۔