ایکسپریس میڈیا کے تعاون سے ریلیز ہونے والی فلم ’’کیپٹن امریکا سول وار‘‘ نے دھوم مچادی
فلم نے دنیا بھر میں پہلے 3 روز میں 181 ملین ڈالرز سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپریس میڈیا گروپ کے اشتراک سے نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ''کیپٹن امریکا سول وار'' نے ملک بھر کے سنیما گھروں میں دھوم مچادی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے ہالی ووڈ کی ایکشن فلم ''کیپٹن امریکا سول وار'' لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے جب کہ فلم نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مداحوں کو سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے جس کے بعد فلم نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے تاہم فلم نے دنیا بھر میں پہلے 3 روز میں 181 ملین ڈالرز سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔
ہالی ووڈ فلم کی کہانی میں کیپٹن امریکا، آئرن مین اوت بلیک ویڈیو نظرآرہے ہیں جو خطرناک دشمن کے خلاف اکٹھے ہوکر اپنا مشن مکمل کرتے ہیں جب کہ فلم ''کیپٹن امریکا سول وار'' دیکھنے کے لیے ملک بھر کے سنیما گھروں میں شائقین کا کھڑکی توڑ رش لگ گیا ہے جس کے بعد فلم کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے تاہم فلمی پنڈتوں نے فلم کیپٹن امریکا سول وار کی باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے کی پیش گوئی کی ہے۔
واضح رہے کہ فلم 2011 کی سپر ہٹ فلم ''کیپٹن امریکا دا فرسٹ ایونجر کا سیکوئل جس نے مجموعی طور پر 370 ملین ڈالرز سے زائد کمائی کی تھی۔