قرضے معاف کرانے والے قوم کے مجرم ہیں شہبازشریف
قرض معاف کرانے والے ان سے سیکھیں جو رزق حلال کما کرقرض واپس کرتے ہیں، وزیراعلی پنجاب
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ وقت پاکستان کو بنانے کا ہے اور قرضے معاف کرانے والے قوم کے مجرم ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت کسی بھی طورپرمنفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، مختلف بنیادوں پرقرضے معاف کرانے والے قوم کے مجرم ہیں جب کہ اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وقت آگیا، قرض معاف کرانے والے ان سے سیکھیں جو رزق حلال کما کر قرض واپس کرتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں میرٹ اورشفافیت پرمبنی نظام کو فروغ دیا گیا ہے، غریب قوم کی محنت کی کمائی لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔