بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہرنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
ششانک منوہرکی جگہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شرد پوار کو کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔
KARACHI:
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اوران کی جگہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرشرد پوار کو کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ششانک منوہر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سربراہی میں دلچسپی رکھتے ہیں اوررواں ماہ آئی سی سی کے نئے سربراہ کے لیئے ہونے والی خفیہ رائے شماری میں انہیں منتخب کیا جاسکتا ہے جس کے پیش نظر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
بھارتی میڈیا پر ششانک منوہر کے استعفے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جس میں کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں کرکٹ فنڈز کی غیرمساوی تقسیم پرناراضگی اور جسٹس لودھا کمیشن کی سفارشات پرعمل درآمد کے حکم پرششانک منوہرشدید دباؤ کا شکارتھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
واضح رہے کہ ششانک منوہر کو7 ماہ قبل بی سی سی آئی کے سابق صدر جگموہن ڈالمیا کی موت کے بعد کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقررکیا گیا تھا جب کہ وہ اس سے قبل بھی 2008 سے 2011 کے دوران اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔