علی حیدر گیلانی کو وزیراعظم کے خصوصی طیارے سے کل لاہور لایا جائیگا سرتاج عزیز
علی حیدر گیلانی کو لانے کے لیے صرف افغان حکومت کی کلیئرنس کا انتظار ہے، مشیر خارجہ
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد علی حیدر گیلانی کو کل وزیراعظم نوازشریف کے خصوصی طیارے سے لاہور لایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے پیغام بھیجا کہ غزنی کے قریب جوائنٹ آپریشن میں یوسف رضا کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرالیا گیا ہے جنہیں طبی معائنے کے لیے بگرام لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم نوازشریف سے رابطہ کرکے ان کو تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مجھے ہدایت کی کہ جیسے ہی تمام انتظامات مکمل ہوجائیں علی حیدر کو لانے کے لیے میرا خصوصی طیارہ روانہ کیا جائے۔
سرتاج عزیز کہا کہ میں نے یوسف رضاگیلانی کو فون کرکے مبارکباد دی اور ان سے کہا کہ آپ کے بیٹے کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا جائے گا جس پر انہوں نے کہا کہ اچھا ہوگا کہ انہیں لاہور لایا جائے کیوں کہ ان کی والدہ لاہور میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے آج کسی بھی وقت کلیئرنس ملنے کے بعد علی حیدر کو کل وطن واپس لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 2013 کے انتخابی مہم کے دوران ملتان سے اغوا کیا گیا تھا جنہیں آج افغانستان کے شہر غزنی میں فورسز کے آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا۔