نوازوشہباز ترکی میں مقبول ترین لیڈر ہیں ترک صحافی

شہباز شریف بہترین منتظم اور معیاری ترقیاتی منصوبوں کی بنا پر منفرد پہچان رکھتے ہیں

لاہور اسلام آباد موٹر وے کا معیار ترکی کے موٹر ویز سے بہتر ہے،وزیر اعلیٰ سے انٹرویو . فوٹو: آئی این پی

ISLAMABAD:
صف اول کی ترک نیوز ایجنسی کے چیف رپورٹر عاطف اوزبے نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ترکی میں مقبول ترین لیڈر ہیں اور پاک ترک تعلقات کے استحکام اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر ترکی میںانھیں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔


وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے خصوصی انٹرویو کے دوران ترک صحافی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب اور ترکی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھا کر ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور وہ ترک کمپنیوں میں ایک بہترین منتظم، میرٹ اور شفافیت کے علمبردار کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ ترک صحافی نے کہا کہ وہ 10 سال قبل لاہور آئے تھے لیکن اس مرتبہ لاہورمیں ترقیاتی منصوبوں اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے خوشگوار تبدیلی محسوس ہوئی ہے اور میٹروبس سسٹم کے اجراسے پنجاب کے عوام کو استنبول کی طرح بہترین ٹرانسپورٹ میسر آئے گی۔ انھوںنے میاں نواز شریف کے موٹر وے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے کا معیار ترکی کے موٹر ویز سے بہتر ہے۔
Load Next Story