سلامتی کونسل میں توسیع پرمتعلقہ ممالک لچک دکھائیں پاکستان
نئے ارکان کی شمولیت ادارے کی اثر پذیری اور چیلنجوں سے نمٹنے کی اہلیت بڑھائیگی.
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع کیلیے تجویز پیش کرنے والے ممالک کو سمجھوتے کیلیے لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
جنرل اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے مندوب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے جس سے سلامتی کونسل تشکیل کے لحاظ سے جمہوری، فیصلہ سازی میں موثر اور جنرل ارکان کے سامنے جوابدہ ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نئے ارکان کی شمولیت سے کونسل مزید موثر، شفاف نیزموجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہو سکے گی۔ افریقی یونین نے سلامتی کونسل میں 26 نشستوں تک اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس وقت سلامتی کونسل 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان پر مشتمل ہے۔