منورحسن کی سوڈان کے صدرعمر حسن البشیرسے ملاقات
امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ ایک ایک کرکے مسلم ملک کو تباہ کرناچاہتاہے،مسلمان متحد ہو جائیں.
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن جو ان دنوں سوڈان کے دورے پر ہیںنے یہاں وفد کے ہمراہ سوڈان کے صدر عمرحسن البشیر سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ جماعت اسلامی عبدالغفارعزیز بھی شریک تھے ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سوڈان کے صدر عمر البشیرنے کہاکہ امریکی اسرائیلی گٹھ جوڑ ایک کے بعد دوسرے مسلم ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ مسلمان ممالک متحد ہو کر دشمن کو ناکام بناسکتے ہیں ۔
سوڈانی صدر نے کہاکہ چند ہفتے قبل خرطوم میں ایک اسلحہ فیکٹری پر بھی اسرائیل نے جارحیت کی لیکن سوڈانی عوام نے بھی کسی صہیونی دبائو میں نہ آتے ہوئے اپناسفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ صدر عمر حسن البشیر نے کہاکہ پاکستان اور سوڈان کے برادر انہ تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ۔ دونوں برادر ملک ہر عالمی پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں ۔منور حسن نے کہاکہ سوڈان اور دیگر برادر مسلم ممالک مل کر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کریں ۔