افغانستان میں پاکستانی سرحد کے قریب خود کش دھماکا6افراد ہلاک

دھماکے میں خواتین اوربچے مارے گئے، ہدف قبائلی عمائدین تھے، صوبہ قندوزمیں نیٹوکا ڈرون حملہ 7 طالبان ہلاک، متعدد زخمی

مختلف آپریشنزکے دوران 99 عسکریت پسند مارے گئے،55 زخمی ، بھاری اسلحہ برآمدکرلیا گیا، افغان فورسز فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان کے صوبہ ننگر ہارمیں پاکستان کی سرحد کے قریب ایک خودکش کاربم دھماکے میں 6 افراد مارے گئے جبکہ 15سے زائد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے نے صوبائی پولیس سربراہ جنرل زروار زاہد کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حملے کا ہدف صوبہ نازیان میں قبائلی عمائدین تھے جو شدت پسندوں کے خلاف مقامی ملیشیا فورس بنا رہے تھے۔ادھر صوبہ قندوز میں نیٹو اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 7 طالبان ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔

افغان ضلعی گورنر ذولمائی فاروقی نے بتایا کہ اتحادی فوج نے ضلع چاہا درہ میں طالبان کے ٹھکانے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اے پی پی کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف آپریشنز کے دوران 99 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس دوران 8 اہلکار بھی مارے گئے۔ عکسریت پسندوں کیخلاف صوبہ کنڑ، پروان، ہلمند، قندوز، لوگر، میدان وردک، جوزجان، تحار، حضرت زابل اوراوزگان میں31 آپریشنزکیے ۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔
Load Next Story