مصر میں اسکول بس ٹرین سے ٹکرا گئی 50 کمسن طالب علم جاں بحق وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی
بس میںنرسری کے4 تا 6 سالہ60 بچے سوار تھے،متعدد زخمی،حادثے کے وقت ریلوے کراسنگ کا پھاٹک کھلا تھا۔
GUJRAT:
مصر میں اسکول بس ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں47 کم سن طالبعلم ہلاک ہو گئے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بس میں60 بچے سوار تھے جو تفریحی دورے پر جارہے تھے۔ حادثہ ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔ بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے۔مصرکے صدرمحمدمرسی نے وزیراعظم، وزیردفاع،وزیرصحت اور قاہرہ کے گورنر کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کا حکم دیا ہے۔حادثے کے بعد ٹرانسپورٹ کے وزیر اور ریلوے اتھارٹی کے سربراہ مستعفی ہوگئے ہیں۔حادثہ قاہرہ سے 350 کلومیٹر کے فاصلے پر منفلوط کے مقام پر ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب بس وہاں سے گزر رہی تھی تو ریلوے کراسنگ کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔لواحقین اپنے پیاروں کے باقیات ریلوے لائن کے کنارے تلاش کر رہے ہیں۔مصر میں ٹریفک حادثات میں ہر سال تقریباً 8 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ دریںاثناپاکستان نے مصر میں اسکول بس کے حادثے میں 47بچوں کی موت پر سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتے کو یہاں جاری کیے گئے بیان میں حکومت مصر اور غمزدہ والدین سے تعزیت اور دکھ کا اظہار اورحادثہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی ہے۔