لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پيش كرنے كی ہدايت كردی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو سنگین جرائم کے الزام میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
كالعدم پيپلز امن كميٹی كے سرغنہ عزير بلوچ كو پوليس کی سخت سيكيورٹی ميں انسداددہشت گردی كی خصوصی عدالتوں كے منتظم جج كے روبرو پيش كيا گیا جہاں سماعت کے دوران تفتيشی افسر نے عدالت كو بتايا كہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے تحویل میں لیا اور رينجرز كی تفتيش كے دوران ملزم نے كئی اہم انكشافات كيے تاہم بعد میں سندھ رينجرز نے ملزم كو پوليس كے حوالے كر ديا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو تفتیش کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے اسلحہ گارڈن كے علاقے ميں كچرا كنڈی ميں چھپا کر ركھا ہے جس پر پوليس نے کارروائی کرکے كچرا كنڈی میں دبایا گیا گيا اسلحہ برآمد کرلیا جس ميں ايل ايم جی، راكٹ لانچر، اوان اور دستی بم سمیت ديگر اسلحہ شامل ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اسلحہ برآمد ہونے کے بعد پوليس نے ملزم اور اس كے مفرور ساتھيوں كے خلاف تھانہ نبی بخش ميں مقدمہ درج كر ليا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تفتیشی افسر کے بیان پر انسداددہشت گردی كی خصوصی عدالتوں كے منتظم جج نے دھماكا خيز مواد اور غير قانونی اسلحہ رکھنے سميت سنگين جرائم كے الزام ميں عزیربلوچ كو عدالتی ريمانڈ پر جيل بھيج ديا جب کہ تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پيش كرنے كی ہدايت كی۔
واضح رہے کہ عزیر بلوچ پر قتل، اقدام قتل، بھتا خوری اور دیگر جرائم کے 55 مقدمات درج ہیں جب کہ ملزم کو 30 سے زائد مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔