حساس اداروں نے پنجاب کی جیلوں سمیت اہم مقامات پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

حساس اداروں کے مراسلے کے بعد صوبے بھر کی جیلوں اور اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی، ذرائع

حساس اداروں کے مراسلے کے بعد صوبے بھر کی جیلوں اور اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی، ذرائع، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
حساس اداروں نے پنجاب کی جیلوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے بعد صوبے بھر کی جیلوں سمیت اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق حساس اداروں كی جانب سے ملنے اطلاعت کے بعد پنجاب بھر کی پولیس اور جیل حکام کو مراسلہ جاری كيا گيا ہے جس ميں جیلوں سمیت اہم مقامات پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں حساس اداروں کے سیکیورٹی الرٹ کے بعد صوبے بھر کی جیلوں اور اہم مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جب کہ جيلوں كے ارد گرد ايليٹ فورس كی گاڑیوں کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

خفيہ اداروں كی جانب سے ملنے والی رپورٹ کے بعد ڈی آئی جی آپريشن لاہور ڈاكٹر حيدر اشرف نے صوبائی دارالحكومت ميں موجود کیمپ اور کوٹ لکھپت جيلوں کی سيكیورٹی فول پروف كرنے كے احكامات جاری کردیئے ہیں جب کہ ڈی آئی جی نے ڈویژنل ایس پیز کو جیلوں کے گرد نفری بڑھانے اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
Load Next Story