آسام مسلم کش فسادات میں مزید 6 مسلمان شہید کرفیو نافذ

40 ہزارافراد بے گھر،کیمپوں میں امداد کے منتظر،حساس علاقوں میں فوج تعینات.

40 ہزارافراد بے گھر،کیمپوں میں امداد کے منتظر،حساس علاقوں میں فوج تعینات. فوٹو: اے ایف پی


بھارت کی ریاست آسام میں مسلم کش فسادات میںمزید6مسلمان شہیدہوگئے، تشدد کے تازہ واقعات کے بعدحکام نے کرفیونافذکردیااورحساس علاقوںمیںفوج تعینات کردی گئی ہے۔


حالیہ تشدد سے لگ بھگ 40ہزار لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر مسلمان ہیں اور یہ لوگ کیمپوں میں امدادکے منتظرہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ مقامی بوڈو قبائلیوں اور مسلمانوں کے درمیان جاری تازہ تشدد میں 6مسلمان شہید ہوگئے۔اس سے قبل کوکراجھار میں جولائی اور اگست کے دوران تشدد میں100سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔تشددکے بعد 5لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے جن میں سے بہت سے لوگ ابھی تک امدادی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ آسام کی ریاستی حکومت بے گھر ہونے والے لوگوں کو واپس ان کے گھر بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے۔حکام کے مطابق کوکراجھار میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور حساس علاقوں میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔
Load Next Story