بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے وزارتوں میں ای فائلنگ کا منصوبہ
وزارت قانون سے بھی مشاورت کے لیے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں
ISLAMABAD:
حکومت نے نئے مالی سال سے بدعنوانی روکنے، شکایات کے ازالے، شفافیت اور کام میں تیزی لانے کیلیے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں ای فائلنگ کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں وزارت منصوبہ بندی کوٹاسک دے دیا گیا ہے، وزارت قانون سے بھی مشاورت کیلیے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کرپشن کے خاتمے کیلیے وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت منصوبہ بندی نے ای فائلنگ کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے حکام کے مطابق محکموں سے بدعنوانی کے خاتمے کے موجودہ قوانین پر عمل درآمد کا جائزہ لے کر نئی سفارشات پیش کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں بجٹ کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا۔ حکام کے مطابق مختلف تجاویز زیر غور ہیں جس میں سرکاری ملازمین کے نوکری حاصل کرنے اور اس کے بعد سالانہ جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیل سربمہر کے بجائے اثاثے کھولے جائیں، بدعنوانی کےخلاف کارروائی کا اختیار سنگل ایجنسی کو ہونا چاہیے، وزارت اطلاعات بدعنوانی کے خلاف آگہی مہم شروع کرے، تمام وزارتوں سے بدعنوانی سے انکار کے نوٹس دفاتر میں بھی لگانے کا کہا جائے۔