ممبئی ودیا بالن نے دسمبر میں اپنی شادی کی خبروں کو افواہیں قرار دے دیا

وہ بھاگ کر شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں تاکہ سارا میڈیا کیمرے اٹھائے ان کے پیچھے دوڑتا رہے, ودیابالن۔

اداکارہ ودیا بالن نے دسمبر میں اپنی شادی کی خبروں کو افواہیں قرار دے دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ ان کی شادی دسمبر میں نہیں ہورہی بلکہ وہ تو بھاگ کر شادی کرنا چاہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ودیا بالن دسمبر میں اپنے دوست سدھارتھ رائے سے شادی کرنے والی ہیں۔ تاہم ودیا بالن کا کہنا ہے وہ اپنی شادی کی بات کسی سے نہیں چھپائیں گی۔ انہوں نے دسمبر میں اپنی شادی کی خبروں کو افواہیں قرار دیا۔


اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا وہ بھاگ کر شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں تاکہ سارا میڈیا کیمرے اٹھائے ان کے پیچھے دوڑتا رہے۔

واضح رہے کہ سدھارتھ رائے بھارت میں فلم سازی اور موسیقی کے حوالے سے ایک بڑے تقسیم کار ادارے یوٹی وی کے مالک ہیں۔ اور ودیا بالن کافی عرصے سے ان کے مختلف تقاریب میں دیکھی جاتی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story