صدرآصف علی زرداری کل خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطاب کریں گے

صدر آصف علی زرداری اپنے دور صدارت میں پہلی مرتبہ کسی صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے.

صدر آصف علی زرداری اپنے دور صدارت میں پہلی مرتبہ کسی صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے. فوٹو: رائٹرز/فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کل پہلی مرتبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔


ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کل خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطاب کریں گے، صدر کا خیبرپختونخواہ اسمبلی سے خطاب جمہوری قوتوں کی کامیابی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخواہ کو 3 سال کا پیکج دیا گیا، امید ہےکہ صدر اپنے خطاب کے دوران صوبے کو نیا تحفہ دیں گے۔
حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کےلئے سیاسی اتحاد کے تمام آپشنز کھلے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی پارٹی کے ساتھ ضلعے کے بجائے صوبائی سطح پر اتحاد کرے گی۔
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری اپنے دور صدارت میں پہلی مرتبہ کسی صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جس میں ان کی جانب سے صوبے کے لئے مزید مراعاتی پیکج دینے کا اعلان متوقع ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story