نواز الدین کی فلم ’’رامن راگو 20‘‘ سڈنی فلم فیسٹول مقابلے کی دوڑ میں شامل

’’کیننز انٹر نیشنل فلم فیسٹول‘‘ میں بھی فلم کا پریمیر منعقد کیا جائے گا۔

’’کیننز انٹر نیشنل فلم فیسٹول‘‘ میں بھی فلم کا پریمیر منعقد کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی نئی آنے والی فلم ''رامن راگو 2.0'' کو سڈنی فلم فیسٹول میں مقابلے کی دوڑ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں جگہ بنائی جب کہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے نواز الدین صدیقی کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ وہ جلد ہی فلم نگری میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم اب عالمی سطح پر بھی نواز الدین صدیقی کی فلم کو مقابلے کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔


بالی ووڈ فلمساز انوراگ کاشیاب کی فلم ''رامن راگو 2.0'' کو سڈنی فلم فیسٹول میں بہترین فلم کے مقابلے کی دوڑ میں شامل کرلیا گیا ہے جہاں نواز الدین کی فلم کاہالی ووڈ فلم ''سرٹین وومن''اور''دی چائلڈہڈ آف لیڈر'' سمیت دنیا بھر کی 11 فلموں سے مقابلہ ہوگا جب کہ سڈنی فلم فیسٹول 8 جون سے 19 جون تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر کی فلموں کی خصوصی اسکریننگ کی جائے گی۔

دوسری جانب ''کیننز انٹر نیشنل فلم فیسٹول'' میں اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ''رامن راگو 2.0'' کا پریمیئر منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ''رامن راگو 2.0'' 24 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story