لاہور 12 سال کی بچی سے اجتماعی زیادتی

متاثرہ بچی کی والدہ ثمینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متاثرہ بچی کی ماں نے کہا ہے کہ ملزموں کو پھانسی کی سزا نہ دی گئی تو وہ بچوں سمیت خودسوزی کرلے گی۔ فوٹو: فائل

ایک سال قبل اغوا ہونے والی 12 سال کی بچی کو اس کے رشتہ داروں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔


ماڈل ٹاون کچہری میں انصاف کی امید لے کر آنےوالی سونیا نے بتایا کہ اسے رسول پارک کے علاقے سے رشتہ دار ریاض اورعمران نے اغوا کیا اور ملتان لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

متاثرہ بچی کی والدہ ثمینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی اور کہا ہےکہ ملزموں کو پھانسی کی سزا نہ دی گئی تو وہ بچوں سمیت خودسوزی کرلے گی۔ ادھرپولیس نے اس مقدمے میں ایک ملزم الیاس کو گرفتارکرلیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story