ن لیگ نے پشاور کے حلقہ ’پی کے 8‘ کا میدان مار لیا تحریک انصاف کا تیسرا نمبر
مسلم لیگ (ن) کے ارباب وسیم نے 11 ہزار سے زائد ووٹ لیے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج
ATTOCK:
خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 8 پر مسلم (ن) کے امیدوار ارباب وسیم نے میدان مار لیا جب کہ تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پشاور کے حلقہ پی کے 8 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدار ارباب وسیم کامیاب ہوگئے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارباب وسیم نے 11 ہزار 781 ووٹ لیے اور پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک طہماش 10 ہزار 789 ووٹ لے کر دوسرے جب کہ تحریک انصاف کے شہزاد خان 9 ہزار 9347 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔